• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی

ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 22ویں چیف آف نیول سٹاف کے طور پر پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی، نئے نیول چیف کوگارڈ آف آنرپیش کیاگیا،کمانڈتبدیلی کی تقریب سے ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا خطاب، تبدیلی کمانڈ کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی جہاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مدت ملازمت کے اختتام پر بحریہ کی کمانڈ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے سپرد کی، پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے الوداعی خطاب میں سبکدوش ہونیوالے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد پاک بحریہ کو ہمہ وقت تیا ر فوج بنانا تھا جس کا دارومدار بہترین جنگی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت پر ہو،پاکستانی عوام اور فوج کے مشترکہ موقف اور اسے سفارتی و ملٹری سطح پر اجاگر کرنے سے بھارت کے ارادے خاک میں ملا دیئے گئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا اور دل ودماغ کی جنگ میں فتح حاصل کر تے ہوئے بھارتی جھوٹے دعوئوں کو نیست و نابود کیا، انہوں نے اپنے دور میں بحری آگہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اقدامات خصوصاً سمندر میں موجود ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کی تلاش پر روشنی ڈالی جسکی بدولت غیر دریافت شدہ ذخائر سے پاکستان کو بے بیش بہا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے،انہوں نے پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر ایڈمرل امجد خان نیازی کو مبارکباد دی ،ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ انکی سربراہی میں پاک بحریہ بلندی کے نئے مراحل طے کریگی ۔

تازہ ترین