وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیراسد عمر کو ان کا وعدہ یاد دلایا اورکہا کہ اسد عمر کا انتظار ہے، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملازمین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت بتائے کہ اسٹیل مل کو چلانے کے لیے کیا کوشش کی، اگر اسٹیل مل کسی چہیتے کو دی تو ہم اپنی زمین واپس لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا پیپلز پارٹی پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین کو نوکریوں پر بحال کرائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے برطرف ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور اس کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔