آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سرکلر ریلوے کی زمین پر رہائشی منصوبہ، فریقین سے جواب طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر مہنگی ترین بلند عمارت تعمیر کرنے سے متعلق کامران ٹیسوری کے منصوبے پر فوری تعمیرات روکنے کے لیئے ریلوے کی درخواست پر تیجوری ہائٹس کے مالک و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 10 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے، جمعرات کو ریلوے کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر قبضہ کرلیا گیا تعمیرات نہ روکی گئیں تو لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب جائیں گے، ہمارا موقف صرف اتنا ہے کہ تعمیرات فوری روکی جائیں، کامران ٹیسوری کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تعمیرات قانون کے عین مطابق ہیں۔