• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لیاری دریا آباد گلی نمبر 9کے قریب زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران ملبہ گرنے سے 30 سالہ مزدور احمد جاں بحق ہوگیا ، لانڈھی قائد آباد جوگی موڑ کے قریب ٹریلر او واٹر ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور 45سالہ خان محمد جاں بحق جبکہ اسکا بھتیجا 18سالہ دانیال شدید زخمی ہوگیا، ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر 30سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی فوری شناخت نہیں ہوسکی، نیوکراچی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18سالہ عدیل جاں بحق اور 17سالہ انس زخمی ہوگیا، قیوم آباد چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 51سالہ عبد الفتح جاں بحق ہو گیا ۔

تازہ ترین