• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریشر والا ایک ہزار کلو گرام گوشت ضبط، چڑیا گھر بھجوادیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرینری ڈپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار کلو گرام پریشر والا گوشت ضبط کرکے جانوروں کی خوراک کے لئے چڑیا گھر بھجوا دیا، یہ کارروائی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایات کی تعمیل میں کی گئی ، ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی نے کہا ہے کہ غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین