• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کےتقاضے پورے نہ ہوئے تو نوازشریف نہیں آئینگے، محمد زبیر


کراچی( ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیرنے کہا ہے کہ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تونوازشریف پاکستان نہیں آئیں گے،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کیلئے حکومت کی حکمت عملی نظر نہیں آرہی،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے کہا کہ کراچی کو پیکیج نہیں اس کا حق چاہئے،رہنما مسلم لیگ نون محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف پاکستان آنے سے ڈرتے نہیں ہیں وہ مریم نوازکے ساتھ جیل جانے کیلئے پاکستا ن آئے تھے لیکن اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوئے تونوازشریف پاکستان نہیں آئیں گے ۔حکومت سے لاہور جلسے کی اجازت نہیں لیں گے کیوں وہ اجازت نہیں دیں گے ۔نوازشریف کی آواز کروڑوں عوام تک سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچ جائے گی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے جو باتیں کہی ہیں پاکستان کا میڈیا اس کی بھی سرخیاں بنائے ۔ سینئر تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا کہ کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی ۔جہاں حکومت چاہتی ہے اپنا جلسہ بھی کرلیتی ہے اوراپوزیشن کے جلسے بھی نہیں رک رہے۔

تازہ ترین