لاہور( این این آئی/جنگ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا 13دسمبر کا لاہور میں جلسہ رکوانے کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے رجسٹرار آفس کے اعتراض پر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کا اعتراض بر قرار رکھتے ہوئے درخواست کو نا قابل سماعت قرار دے کر مستر د کردیا ۔
جسٹس جوادحسن نے کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں ، رجسٹرار آفس کا اعتراض بر قرار رکھا جاتا ہے۔