• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار نے لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا، صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےرکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت جلد تبدیلی سرکار کا ڈی این اے ٹیسٹ ثابت ہوگی اور اس کا باقی ماندہ کچا چٹا بھی قوم کے سامنے آجائے گا اقتدار سے چمٹے رہنے کا جواز تو وہ پہلے ہی کھو چکی ہے اس سے اس کا رہا سہا گراف بھی عرش سے فرش کو چھو رہا ہے جو اسے اپنے انجام سے دوچار کرنے کے لئے کافی ہے صادق عمرانی نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں غربت و افلاس کے ڈیرے ہیں جبکہ حکمران اور اس کے 68 ترجمان سب ٹھیک ہونے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں بار ہا دہرائی جانے والی باتوں کو پھر سے دہرا کر خوش فہمیوں میں مبتلا ہیں جو ہر آنے والے دن کے ساتھ ان کے گرد اپنا گھیرا تنگ کررہے ہیں عوام کا غضب و غصہ دیکھ کر ملتان سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کے طرز عمل کی تبدیلی گواہی دے رہی ہے کہ لاہور میں منہ کی کھانی کے خوف سے تبدیلی سرکار کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرلینا چاہتی ہے جو اس کی سیاسی موت کے مترادف ہے صادق عمرانی نے کہا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں بلکہ پوری قوم آئین و پارلیمنٹ ک بالادستی چاہتی ہے اور آئین سے کھلواڑ اور اسے اپنی مرضی کے سانچے میں ڈالنے والوں کا احتساب چاہتی ہے محاسبے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
تازہ ترین