• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصود کی گاندھی جی سے ملاقات کب ہوئی؟

کامیڈین اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں معروف ڈرامہ نویس، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود گاندھی جی سے ملاقات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ’انور مقصود کے ساتھ ’میں‘ بطور گاندھی جی‘، جس کا مطلب یاسر حسین خود  گاندھی جی کا روپ دھارے انور مقصود کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دراصل آنے والے دنوں میں معروف ڈرامہ نویس، مزاح نگار اور میزبان انور مقصود اور کامیڈین اداکار یاسر حسین  ایک ساتھ مزاحیہ ویب شو کرتے نظر آئیں گے۔




خیال رہے کہ انور مقصود کامیڈین اداکار یاسر حسین کے ساتھ معروف کامیڈی شو ’لوز ٹاک‘ جیسا پروگرام کرنے جا رہے ہیں۔


’لوز ٹاک‘ میں انور مقصود میزبان اور لیجنڈ اداکار معین اختر مہمان کے فرائض انجام دیتے تھے اور ہر نئی آنے والی قسط میں مختلف کرداروں کے روپ دھار کر انٹرویو دیتے تھے اور سیاست ہو یا معاشرے کی تلخیاں وہ کسی بھی موضوع کو اس طرح بیان کرتے کہ دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے۔

اس مقبول ترین شو کو معین اختر کی وفات کے بعد بند کردیا گیا تھا تاہم اب اسی طرز پر ایک شو انور مقصود کی میزبانی میں نشر کیا جا رہا ہے جس میں معین اختر کی جگہ اداکار یاسر حسین مہمان کا کردار ادا کررہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی تو کچھ اس شو کو سراہتے دکھائی دیے۔


تازہ ترین