• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خاتون نے 27 کلو وزن کیسے کم کیا؟

موٹاپے کا شکار افراد کے لیے وزن کم کرنا نہایت مشکل کام ہوتا ہے، وزن بڑھتا تو بہت تیزی سے ہے لیکن پھر اس کو کم کرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی رہائشی ایک خاتون پروفیسر نے کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن 27 کلو کم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

30سالہ خاتون پروفیسر’کریتکا کھونگر‘ جو بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں، اُن کا قد 5فٹ 1انچ ہے۔ وہ شروع سے ہی موٹاپے کا شکار تھیں لیکن ایک وقت ایسا آگیا کہ اُن کا وزن 80  کلو تک پہنچ گیا۔

کریتکا کھونگر اپنےچھوٹے قد کی وجہ سے اور موٹی لگتی تھیں یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے اپنے وزن میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتکا کھونگر نے جم کی جگہ یوگا کرنا شروع کر دیا اور پیزے کی جگہ سلاد کھانے لگیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے روزانہ صبح آملے اور زیرے کا قہوہ پینا شروع کر دیا۔

کریتکا کا کہنا ہے کہ یہی اُس کا وزن کم ہونے کا سب سے بڑا راز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں ہفتے میں ساتوں دن مختلف کھانے کھاتی تھی، جن میں پھل، سبزیاں اور خشک میوہ جات شامل ہوتے تھے اور روزانہ صبح ورزش اور اس کے بعد یوگا کو میں نے اپنا معمول بنا لیا تھا۔‘

کریتکا نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ’ایسا کرنے سے صرف چند ہی ہفتوں میں میں اپنا وزن 27 کلو کم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔‘

تازہ ترین