• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

ملتان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نےتنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا ۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین نے واٹر ورکس روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں جن ملازمین کے اسکیل اپ گریڈ ہوئے انہیں 6 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی جبکہ جن ملازمین کی ترقی نہیں ہوئی ان کی بھی 2 ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی ہیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ سینٹری ورکرز کو کورونا ایس ۔ او ۔ پیز کے تحت کوئی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سہولت نہیں دی جا رہی ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کوئی سی ای او مقرر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کمشنر نے سی ای او کو معطل کر دیا تھا یہی وجہ ہے کہ ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید