• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے دیامر، گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا


وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی امین اسلم کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عمران خان نے گلگت فارسٹ میں ایف سی کے مسلح جوانوں کی 4 پلٹونیں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ٹمبر مافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو 24 گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔


ایف سی کے مسلح جوان فاریسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے، جبکہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے تحت ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

ملک امین اسلم نے متعلقہ حکام کو فون کیا ، ذمہ دار افسران سے رپورٹ طلب کی اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سزائیں ملیں گی۔

تازہ ترین