• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے وزیراعظم عمران خان کا انتخاب خالد خورشید


وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی پی ٹی آئی حکومت کے لیے وزیراعلیٰ کا نام فائنل کرلیا ہے۔

چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کے مطابق گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کی کرسی پر پی ٹی آئی کی طرف خالد خورشید کو بیٹھایا جائےگا۔

خالد خورشید کے نام کا قرعہ فال خود وزیراعظم عمران خان نے نکالا ہے، وہ ضلع استور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔


سیف اللّٰہ نیازی کے مطابق خالد خورشید جنہوں نے 2 برس قبل یعنی 2018ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، ان کا وزرات اعلیٰ کی امیدواری کے لیے فتح اللّٰہ خان سے مقابلہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے مرکزی اور گلگت بلتستان کی قیادت سے خالد خورشید کی نامزدگی سے قبل مشاورت کی تھی اور اس کے بعد نام فائنل کیا۔

تازہ ترین