• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ نون کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعلسازی اور قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

حکام اینٹی کرپشن کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی جانب سے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے بجھوائے جانے والے ریفرنس میں سیف الملوک کھوکھر پر الزام ہے کہ انہوں نے حلقہ پٹواری افتخار احمد اورسب رجسٹرار راجہ ندیم کی ملی بھگت سے 22 کنال 11 مرلہ کی جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی جس سے قومی خرانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی

تازہ ترین