• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 2 کمپنیاں فوربز کی ’انڈر اے بلین لسٹ 2020‘ میں شامل

پاکستان کی2 کمپنیاں عالمی شہرت یافتہ میگزین فوربز کی ایشیا کی ایک ارب ڈالر سے کم اثاثے رکھنے والی کمپنیوں کی فہرست (انڈراے بلین لسٹ 2020) میں شامل ہوگئیں۔

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ’سسٹمز لمیٹڈ پاکستان (ایس ایل پی) اور ٹیکسٹائل کمپنی فیروز 1888 ملز لمیٹڈ  فوربز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

سسٹمز لمیٹڈ پاکستان (ایس ایل پی) کی بنیاد 1977 میں رکھی گئی، ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی پہلی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کمپنی ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔

دوسری جانب فیروز1888 لمیٹڈ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں  ٹیکسٹائل کی ایک معروف کمپنی ہے جس نے  1970 کی دہائی میں اپنے کام کا آغاز کیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی فوربز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب کمپنیوں کو مبارکباد دی۔


خیال رہے کہ سسٹمز لمیٹڈ اپنے سیکٹر میں اپنی حریف کمپنیوں سے بہت آگے ہے، کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکا سمیت امریکا میں مارٹگیج، اپیرل اور ریٹیل انڈسٹریز میں بھی خدمات سرانجام دیتی ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے سسٹمز لمیٹڈ کو2019 میں پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی ایکسپورٹر کے ایورڈ سے نوازا تھا۔

سال 2016 میں فوربز کی مذکورہ فہرست میں 7پاکستانی کمپنیاں شامل تھیں جبکہ 2017 میں 5 کمپنیاں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔

تازہ ترین