• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کی جیو نیوز کے پروگرام پر تنقید، شاہ زیب خانزادہ کا دو ٹوک جواب


وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے جیو نیوز کے پروگرام  ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ پر تنقید کی جس کا میزبان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔

شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ جیونیوز کے میزبان شاہ زیب خانزادہ صاحب نے اپنے پروگرام میں غلط بیانی کی حد کر دی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  پاکستان نے 57 ارب کی ایل این جی خریدی تو 122 ارب کا گھاٹا کیسے پڑا؟۔

شاہ زیب خانزادہ نے  دوٹوک جواب دیتے ہوئے  کہا کہ  قصور آپکا نہیں، آپکی کم علمی واضح ہے۔ آپ نے %13 کو 13 ڈالرز بتا کر  ویڈیو بنا دی تھی۔


شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ افسوس، ندیم بابر وزیراعظم کو جھوٹ بتارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف 2020 نہیں، فرنس آئل سے بجلی میں50ارب، مہنگی LNG کے دو ہزار اٹھارہ، انیس اور بیس میں 37 ارب، ٹرمینل استعمال نہ کرنے پر 25 ارب اور دسمبر 2018 میں فرنس آئل سے 10ارب۔ ایسے بنے ہیں کل  122 ارب۔

تازہ ترین