• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کیلئے ماہانہ صرف دو ہزار الاؤنس سنگین مذاق ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کے تحت معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پروگرام ہوا صدارت امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی ۔پروگرام میں سندھ کے مختلف شہروں سے معذور افراد نے خصوصی شرکت کی ۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے ماہانہ 2000روپے الاؤنس ایک سنگین مذاق ہے،حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی کے اس طوفانی دور میں معاشرے کی ایک بہت بڑی اکثریت متاثر ہے ایسی صورتحال میں یہ رقم نہ ہونے کے برابر ہے،حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معذور افراد کے لیے الاؤنس میں معقول اضافہ کیا جائے اور ان کے لیے سرکاری ملازمتوں کاکوٹہ بڑھایاجائے اورانہیں معاشرے کا مفیداورفعال حصہ سمجھا جائے، معذوروں کو تمام شعبوں میں ملازمتیں دی جائے، سی ایس ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام میں معذور خواتین کو ان کا اصل مقام دیاجائے،ان کی ضرورت کے لحاظ سے آرام دہ ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے، اسٹیٹ بینک کے سر کلر کے مطابق معذوروں کے بینک اکاؤنٹ کھولنے میں آسانیاں فراہم کی جائے۔

تازہ ترین