لاہور(اے پی پی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ ن لیگ سے ’’ن ‘‘نکل گیا ہے جو لندن بیٹھا ہے۔نواز شریف انگلینڈ میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں لیکن اسپتال نہیں گئے۔راجکماری اپنی کنیزوں کو سامنے بیٹھا کر عام عورت کے مسائل کی بات کس منہ سے کرتی ہیں۔ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونیوالی خواتین کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی آگاہی نہیں‘کنیزوں کے جھرمٹ میں یہ جتنی مرضی دھمکیاں لگائیں، حکومت ٹس سے مس نہیں ہو گی۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی راستے سے آئی ہے اور آئینی راستہ سے ہی گھر بھیجا جا سکتا ہے‘ اگر ان میں اتنا دم خم ہے تو ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں مگر ان کو خطرہ ہے کہ ان کے اپنے ممبران ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔