• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کیا ہے ، ناصر حسین شاہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ تھے اور 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔

تازہ ترین