• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا،بائیڈن

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا کےنو منتخب صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہر گز حاصل نہیں کرنے دے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک امریکی تحقیقی مرکز کے ساتھ گفتگو کے دوران منتخب صدر جو بائیڈن کو ایک بالواسطہ پیغام پہنچایا ہے۔

نیتن یاہو کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی ایک "غلطی" ہو گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے 2015 میں ایران اور 5+1 ممالک کے گروپ کے بیچ طے پانے والے جوہری معاہدے کو "ہلاکت" قرار دیا۔

نیتن یاہو نے تہران پر الزام عائد کیا کہ اس نے عراق، یمن اور شام میں اپنے نفوذ کی توسیع کے لیے جوہری معاہدے سے ناجائز فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے یہ بات امریکی نیوز چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

تازہ ترین