اسلام آباد (نمائندہ جنگ)راولپنڈی پیرودہائی بس اسٹینڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئےہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمی ہولی فیملی اسپتال منتقل کردئے گئے، ،تین کی حالت تشویشناک ہے،پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، اسلام آباد میں کمانڈوز تعینات کردئے گئے۔ دھماکے میں 45سالہ رکشہ ڈرائور محمد افضل خان جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گیے۔زخمیوں میں 26 سالہ بلال، 18 سالہ قاسم، 19سالہ ابراہیم ، 77سالہ عبدالرحمٰن، 28سالہ علاؤالدین، 19سالہ ظفیر ، 25 سالہ عبدالمنان اور 35سالہ اسحٰق رحمٰن شامل ہیں۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے۔سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق آدھا کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگز استعمال کئے گئے ۔