• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخواحکومت، KG سے بارہویں جماعت تک اسکول بیگز کے وزن کا تعین کرلیا


پشاور(نمائندہ جنگ )خیبر پختونخوا حکومت کے جی سے بارہویں جماعت تک سکول بیگز کے وزن کا تعین کرتے ہوئے بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔

 خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی اور دو لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز،صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے خیبرپختونخوا سکول بیگز (لیمیٹیشن آف ویٹ)بل مجریہ2020ء پیش کیا۔

 بل کا اطلاق تمام سرکاری، نجی پرائمری و ثانوی سکولوں پر ہوگا۔مختلف درجوں اور بچوں کی عمر کے مطابق بیگز کیلئے جو وزن متعین کیا گیا ہے۔

 کے جی کلاس کے لیے 1.5 کلو، کلاس ون کیلئے 2.4کلو، کلاس تین کے لیے 3 کلو، کلاس چار4.4 کلو، کلاس پانچ کے لیے 5.3 کلو ،کلاس چھ کے لیے 5.4 کلو کلاس سات کے لیے 5.8، کلاس آٹھ کے لیے 5.9، کلاس نو کے لیے 6 کلو، کلاس دس کے لیے 6.5 کلو، کلاس گیارہ کے لیے 7 کلو کلاس بارہ کے لیے 7 کلو وزن تعین کیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے خیبرپختونخوا کوڈآف سول پروسیجر(ترمیمی )آرڈیننس مجریہ2020ایوان میں پیش کیا۔

تازہ ترین