• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں ایک شخص کا قتل، سر کٹی لاش جنگل سے برآمد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پرانی دشمنی کے نتیجے میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے۔تھانہ مری کے علاقے بڑوھا چوک میں ایک شخص کا سر تن سے جدا کر دیا گیا ، سعید اختر نے پولیس کو بتایا مدعی کے بھائی راجہ بابر کی لاش بڑوھا جنگل نالہ کس میں پڑی ہوئی ملی جسکا تن سے جدا سرکچھ فاصلے پر پڑا ہوا تھا۔ شبہ ہےکہ اس کے بھائی کو بختیار اقبال ،شہر یار اقبال اور ارجمند اقبال نے قتل کیا۔تھانہ سہالہ کے علا قے ماڑا سیداں میں سابقہ رنجش پر کی جانیوالی فائرنگ کے نتیجے میںایک شخص قتل اور دو زخمی ہو گئے۔غوث علی نے پولیس کو بتایا کہ میں حسن علی اور منان کے ساتھ گھر آرہا تھا کہ ضیغم شاہ و دیگر نے فائرنگ کر کے میرے بھتیجے حسن کو قتل کر دیا جبکہ منان اور شبیر زخمی ہوئے، پولیس نے پانچ افراد کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین