ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی اندرونی کہانی آنا ابھی باقی ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاناما رانی پارٹی فنڈز کے لیے رہنماؤں اور کارکنوں کو دھمکیاں دے رہی ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپشن سے کھربوں اکٹھے کرنے والے جلسوں کے لیے جیب سے کیوں خرچ نہیں کرتے، رہنما اور کارکن سوال کرتے ہیں شریف خاندان نے پارٹی فنڈز میں کیا دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جاتی امراء میں ایصالِ ثواب کے بجائے سیاسی بیٹھکیں ہورہی ہیں۔