• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس: ایم کیو ایم کے 6 کارکنوں کی شناخت

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سماعت ہوئی۔

مقدمے کے سرکاری گواہ نے ایم کیو ایم کے 6 ملزم کارکنوں کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور فاروق ستار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔


کیس میں نامزد دیگر ملزمان میں شامل قمر منصور، شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری گواہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود 6 ایم کیو ایم کارکنوں کو شناخت کرلیا اور اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں۔

اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے جرح مکمل کی، جس کے بعد عدالت نے 19 دسمبر کو ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین