• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار


کراچی میں رینجرز اور پولیس نے گلشنِ معمار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز سندھ کےترجمان کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں یاسین عرف قاری، اکرام اللّٰہ اور محمد خالد عرف منصور شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، جو کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر قاری سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے۔


ترجمان رینجرز سندھ کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گروں نے دورانِ تفتیش انکشافات کیئے ہیں، ملزم یاسین نے کراچی میں اہم تنصیبات کی ریکی کی اور ویڈیو بنائی۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم اکرام سوات میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے، جبکہ ملزم محمد خالد گرفتار دہشت گرد یاسین کا قریبی ساتھی اور تربیت یافتہ ہے۔

تازہ ترین