• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی


پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ من گھڑت خبریں بھارت کی تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک مقامی ہے، بھارت کی سازش ایک بار پھر ناکام ہوگی۔


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلاکر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں چھپا سکتا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات بی جے پی کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو واضح کرتے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانےکی بجائے بھارت عالمی قوانین اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔

تازہ ترین