• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر او آئی سی کے مستقل ایجنڈے پر ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے مستقل ایجنڈے پر ہے۔ او آئی سی کئی دہائیوں سے اس پر اپنا واضح موقف دیتی آئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ او آئی سی سربراہ اجلاس اور وزرائے خارجہ کونسل کی قراردادیں واضح ہیں۔ پانچ اگست کے بھارتی اقدام پر بھی او آئی سی نے واضح موقف اختیار کیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی سیکریٹریٹ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پرزور دیا۔ او آئی سی کا کشمیر رابطہ گروپ 15 ماہ میں تین بار اجلاس کرچکا ہے۔ 


ترجمان نے بتایا کہ نائیجر میں وزرائے خارجہ کونسل کا کل کا اجلاس بھارتی اقدام کے بعد پہلا اجلاس ہوگا۔ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے پر نہ ہونے کے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے پر نہ ہونے کی خبریں بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈا کا حصہ ہے۔

تازہ ترین