• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، کم سن بچی پر بے رحمانہ تشدد، ایک شخص گرفتار


کراچی (جنگ نیوز) فیصل آباد میں کم سن بچی کو سرعام روڈ پر مرد اورخواتین کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس نے تشدد کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمربچی کو مرد اورخواتین نے تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر کھینچا، دھکے دیے، سڑک پر بھی پھینکا۔فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کےایس ایچ او کے مطابق کم عمر بچی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں درج کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس پرفیصل آباد پولیس نے فوری ایکشن لیا اور بچی پر تشدد کرنے والا ملزم رانا منیر گرفتار کرلیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین