لاہور(جنرل رپورٹر)کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کئے جانے کے باوجود خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کی انتظامیہ احکامات ماننے سے انکاری ہیں جس پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پرنسپل کو تنبیہہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومت نے تمام میڈیکل کالجز کو 24 دسمبر تک بند کر رکھا ہے حکومتی احکامات کے خلاف کلاسز جاری رکھنا رولز کی خلاف ورزی ہے،فوری طور پر تمام تعلیمی سرگرمیاں بند کی جائیں ، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔