پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی جانب سے موٹرسائیکل پر ون ویلنگ اوراوورسپیڈ بدستور جاری ھے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے کوئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا شہر کے زیادہ تر علاقوں جی ٹی روڈ، ورسک روڑ، چارسدہ روڈ ناصر باغ روڈ ،رنگ روڈ سمیت اندرون شہر کے علاقوں میں نوجوان کے کئی حادثات رونما ہونے کے باوجود اب بھی موٹر سائیکل پر ون وییلنگکرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہو رہی ہیں جب کہ اوورسپیڈ سے ٹریفک کے مسائل اور سڑک پر چلنے والی ارد گرد کی گاڑیوں کو بھی حادثات پیش آتے ہیں جس سے عوام کی مشکلات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔تاہم کوئی پرسان حال نہیں ہے شہری کہتے ہیں کہ ٹریفک حکام اور متعلقہ محکمے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ نوجوانوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں۔