• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں، نہر میں پھینکے گئے 2بچوں کی نماز جنازہ ادا، 3کی تلاش جاری


چونیاں میں جمبر کے نزدیک سنگدل باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا، دوبچوں احمد اور نتاشا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے 3 بچوں کی تلاش کا عمل آج بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز چونیاں کے رہائیشی ابراہیم نے اپنے 5 بچوں کو بی ایس لنک کینال میں پھینک دیا تھا، ملزم نے بیوی سے جھگڑے اور غربت کے باعث بچوں کو نہر میں پھینکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیوٹیموں نے دو بچوں کی لاشیں گزشتہ روز نہر سے نکال لی تھیں، بعد ازاں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے اندھیرے کے باعث گزشتہ روز آپریشن روک دیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزم ابراہیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیسں کے مطابق ملزم ابراہیم کی بیوی ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، بچوں کی ضد پر ملزم گزشتہ روز انہیں ماں سے ملوانے لایا تھا۔

تازہ ترین