سابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محسن کمال انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محسن کمال کی نمازجنازہ ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محسن کمال کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محسن کمال خطہ کشمیر کے عظیم سپوت تھے جن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
راجا فاروق حیدر نے کہا کہ اُنہوں نے بطور لیفٹننٹ جنرل پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، وہ آرپار کے کشمیریوں کا فخر تھے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ محسن کمال نے آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات انجام دیں۔
راجا فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مرحوم کے ساتھ حقیقی بھائیوں جیسا تعلق تھا، جدائی پر دل غمزدہ ہے۔