• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر عثمانی کار میں انتقال کر گئے


سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی لاش ڈیفنس کراچی میں کار سے ملی ہے۔

ابتدائی دستیاب اطلاع کے مطابق وہ ڈیفنس فیز 8 میں دو دریا کے قریب کار چلا رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ کار میں ہی انتقال کرگئے۔

پولیس اہلکاروں نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے میت پی این ایس شفاء اسپتال منتقل کی۔

ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مظفر حسین عثمانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی مشرف دور کے بااثر جنرل تھے اور کور کمانڈر کراچی کے علاوہ ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

تازہ ترین