• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فٹبال سے خواتین میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش
خواتین فٹبال کےسیمینار سے مقررین کا خطاب ، دوسری جانب اعظم خان شیلڈ تقسیم کرتے ہوئے

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں مردوں کی فٹ بال کے ساتھ ساتھ خواتین فٹ بال اور اس سے متعلقہ دیگر شعبوں کی آگاہی کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کا آغاز کردیا گیا ۔ اس عمل میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے ادارے، تعلیمی اداروں میں کام کرنے والی تنظیمیں اور فزیکل ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور ملک میں فٹ بال کی سرگرمیوں کو بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس حوالے سے منعقدہ سیمینار کا مقصد خواتین کو فٹ بال کی فیلڈ میں بااختیار بنانا اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا تھا۔ 

حیدرآباد میں فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان(پی ڈی پی) کے زیراہتمام "وومین امپاورمنٹ تھرو فٹبال" کے عنوان سے سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ فٹ بال ایسو سی ایشن کے سابق نائب صدر اعظم خان تھے۔ ان کا کہنا تھا ، دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ فٹ بال اس کی سرگرمیوں کو بڑھانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ 

فٹ بال میں خواتین کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مردوں کے ایونٹس کے ساتھ ساتھ ہم خواتین کے فٹ بال ایونٹس کا بھی انعقاد کریں گے۔ ہم نے آل حیدرآباد شیخ حسن محمد عرف بابو حسن میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا میلہ سجایا جس میں سندھ بھر کی ٹاپ ٹیموں نے شرکت کی۔ عنقریب معروف اسپورٹس آرگنائزر چاچا رضا اللہ خان کے نام سے محبوب گرائونڈ جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کے نام سے پولیس گرائونڈ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

دی لیڈز کالج حیدرآباد میں منعقدہ سیمینار میں سو سے زائد فٹ بال کے کھیل سے تعلق رکھنے والی خواتین و آفیشلز شریک ہوئے۔ سیمینار میں کھیل سے متعلق مختلف امور اور ان کے آگاہی کیلئے دو سیشنز ہوئے۔ سندھ بھر سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشنسٹ، ڈاکٹر شرین بھٹی، زرقا روبی، بشری عمران، راحیلہ میمن، سیدہ علیزہ شاہ نے "وومین امپاورمنٹ تھرو فٹبال" کے عنوان پر لیکچرز دیئے۔ 

انہوں معاشرے میں خواتین کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ان کو دور کرنے سے متعلق پوائنٹس سے متعلق شرکاء کو مکمل آگاہی فراہم کی۔ لیکچرز کے اختتام پر سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا اور سیمینار میں شریک کھلاڑیوں کو پی ڈی پی فائونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہوم لیس ورلڈ کپ فٹ بال کی شرٹس انعام میں دی

گئیں۔ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی جامشورو کی ڈائریکٹریس اسپورٹس مس مختیار بھٹی نے کہا کہ فٹبال سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لینے سے خواتین کی خوداعتمادی میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ فزیکل ایجوکیشن، ہیلتھ اینڈ اسپورٹس سائنسز میں خواتین کا جوش و خروش اور تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

تقریب کے اختتام پر سندھ فٹ بال کے سابق نائب صدر اعظم خان، پی ڈی پی کے صدر احمد نواز و دیگر عہدیداران و آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سیدہ نسیمہ شاہ، اسماعیل قمبرانی، عبداللہ قادری، خلیل الرحمن، حیسن امام قادری نے اعزازی مہمانوں سینیئر ڈی پی ای و سابق چیئرمین ڈی ایف اے دادو پرویز احمد شیخ، حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن ثروت افزاء، عائشہ ارم، ظفر وحید، نرملا دیوی، سعدیہ ارسلان، شاہد بلوچ، انور بلوچ، رمیز راجہ، مراد خان، کرار حسین کے ساتھ شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جبکہ اعظم خان، پروفیسر محبوب علی، جسٹس آف پیس عبدالمعید شیخ کو اجرک اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں۔ اس موقع پر احمد نواز نے تمام مہمانوں، شرکاء اور دی لیڈز کالج کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین