• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے ہر دن اور ہر گھنٹے کی حکمت عملی بنائی ہے، شبلی فراز

وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم نےہر دن اور ہر گھنٹے کی حکمت عملی بنائی ہے، کرپشن کا وائرس پی ڈی ایم  کےنام سے جانا جاتا ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز  نے کہا کہ ڈائیلاگ کا آپشن ہمیشہ موجود ہوتاہے، اگر ڈائیلاگ کا موضوع کرپشن کےعلاوہ ہو تو بات کرنےکو تیار ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اپنے آپ کو ایک بندگلی میں لے جارہی ہے، مریم نواز کی باتوں میں کوئی وژن نہیں، صرف انتقام اور ذاتی خلش نظر آتی ہے۔


شبلی فراز نے کہا کہ سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومت کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں، ہم سینیٹ کو کبھی متنازع نہیں بنائیں گے۔

وزیرِاطلاعات  نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نےانتہائی غیرذمےدارانہ بات کی، مفتاح اسماعیل جھوٹ بول رہےہیں۔

تازہ ترین