• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے اراکینِ پارلیمنٹ کے استعفوں کا عندیہ دے دیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اراکینِ پارلیمنٹ کے استعفوں کا عندیہ دے دیا ہے۔

لاہور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ایم این اے ایز اور ایم پی ایز سے کہا کہ لاہور جلسے کی تیاری کے لیے جتنی ایف آئی آر کٹیں انہیں گلے میں ہار بنا کر پہن لو، پتا چلے یہ حکومت کتنی ڈری ہوئی ہے۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں ارکان پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر آپ  کی جماعت نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا تو کسی دباؤ میں آنے سے انکار کردینا۔


مریم نواز نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کے دوران حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ جب روٹی تیس روپے کی ہوگی تو ایک گھر کیسے گزارہ کرے گا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ  دعویٰ کرتےتھےکہ پوری دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت ہوگی، لیکن ہماری تو بیرون ملک پروازیں ہی بند ہوگئیں، کوئی ہے جو وزیراعظم سے ان کے دعوؤں کے متعلق پوچھے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایل این جی کی تاخیر سے درآمد پر وزیراعظم کا کچن چلانے والے دوستوں کو فائدہ پہنچایا گیا، گیس  نہیں آرہی لیکن بل بڑے بڑے آ رہے ہیں۔

تازہ ترین