• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کے ذریعے سیاست دانوں کی بےعزتی کی جارہی ہے، نیب سرکاری افسران کو ڈرا کر بیان لیتا ہے۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  چیئرمین نیب پر ہتک عزت کا دعوی کروں گا، نیب اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونا چاہئے، نیب لوگوں کا اٹھاتا ہے، دھمکاتا ہے، جھوٹے مقدمے بناتا ہے، نیب کی دہشت گردی کی وجہ سے کوئی افسر فیصلہ نہیں کر رہا ہے، میرے خلاف نیب کے سرکاری گواہوں نے مجھے بتایا کہ شرمندہ ہیں۔

 احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب،اعلی افسران کےاثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے، نیب حکام کی تحقیقات ایسی ہونی چاہیےجیسی وہ دوسروں کی کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ  ناروال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں کوئی مالی بےضابطگی نہیں ہوئی، اسپورٹس سٹی منصوبے سےملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہا   بن گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گواہوں نے بتایا نیب سیل لے جا کر کہا گیا یا تو 90دن جیل کاٹو یا گواہ بنو، افسران کہتے ہیں نیب کے ہراساں کرنے پر دباؤ میں آکر بیان دیا، 90دن کاریمانڈ ایسا ہتھکنڈا ہے جس سے سرکاری افسران کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے اپنے فائدے کے لیے نیب کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے،  ہمارے دورمیں ایف آئی اے کو اپوزیشن مخالف جھوٹے مقدمات کا ٹاسک کبھی نہیں دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ  ایف آئی اے قومی ادارہ ہے اسے انتقامی کارروائیوں میں جھونک دیا گیا ہے،  پاکستان کی انتظامی مشین جام ہو چکی ہے،

اُن کا کہنا تھا کہ  گرفتاری کے بعد میرے بازو پر گولی لگنے کی سرجری ہوئی تھی، نیب کی حراست میں تھراپی نہ ہونے پر میرا بازو ہمیشہ کے لیے ٹیڑھا رہ گیا ہے۔

تازہ ترین