• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ این آر او کیلئے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے ، عطااللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللّٰہ تارڑ کا حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم آپ کا احتساب کریں گے، آپ این آر او کے لیے ترسیں گے اور ہم نہیں دیں گے۔

 عطااللّٰہ تارڑ نے نیب عدالت کے باہر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایف آئی آرز کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کل ہم پر کارنر میٹنگ کا مقدمہ درج ہوا، دھرنوں میں جتنی خلاف ورزیاں ہوئیں، عمران نیازی پرکئی سو ایف آئی آردی جاسکتی ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ  لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے آرڈر کے بعد یہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہوں گی، یہ جتنے پرچے دیں گے ہم اتنا ڈٹ کر باہر نکلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کے خلاف ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا، حمزہ شہباز عدالت کی ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف کی دوبارہ گرفتاری کا کوئی جواز نہیں تھا۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کابینہ کے این آر او زدہ ارکان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، غم و غصے میں بھرے بیٹھے لوگ آج پرانے پاکستان کو یاد کرتے ہیں ۔

تازہ ترین