• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عارف علوی کو پیغام

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کو میر ظفراللّٰہ خان جمالی کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی وفات پرافسوس و اظہارِ تعزیت کیا گیا۔

شاہ سلمان اور ولی عہد نے میر ظفراللہ خان جمالی کےلواحقین کیلئےصبر جمیل کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفرﷲ خان جمالی انتقال کر گئے۔ سینیٹر ثناء جمالی نے اپنے نانا اور سابق وزیر اعظم ظفرﷲ جمالی کے انتقال کی تصدیق کی۔

میر ظفرﷲ جمالی انتقال سے قبل کئی دن تک اے ایف آئی سی میں زیر علاج تھے اور گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

تازہ ترین