• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی: سلنڈر دھماکے میں زخمی خاتون چل بسی

نیو کراچی میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون چل بسی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ویسٹ زون کے علاقے نیو کراچی دعا ہوٹل کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہونے والی ایک خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون نوشین کا شوہر عادل حسین اور بیٹا مظہر بھی دھماکے میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون کے 2 بچے اس وقت سول اسپتال برنس وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ 3 دسمبر کو نیو کراچی میں گھر میں گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا تھا۔ 

تازہ ترین