• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ اسپتال واقعے کے وقت پشاور میں نہیں تھا، تیمور سلیم جھگڑا

 وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ  خیبر ٹیچنگ  اسپتال واقعے کے وقت وہ پشاور نہیں تھے، ہیلتھ سسٹم میں بہتری چاہتے ہیں، کوتاہیاں عوام کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ دن کے اندر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے تیمور  سلیم  جھگڑا نے کہا کہ  مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، وزیر اعلیٰ جس دن چاہیں دونوں وزارتیں کسی کو بھی دے سکتے ہیں۔

 تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ  میں ہوں یا کوئی اور وزیر، ہیلتھ سسٹم میں بہتری ہونی چاہیے، میڈیا اور عوام کے سوالات کا جواب دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  سسٹم کی ناکامی پر اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔


 وزیر صحت کے پی کے نے کہا کہ  گزشتہ رات کے ٹی ایچ کی انتظامیہ کے ساتھ تین گھنٹے میٹنگ کی، تین دن قبل اسپتال کا بورڈ آف گورنر بنا، بورڈ کا مینیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ  آکسیجن لانے والی کمپنی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔

تازہ ترین