پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے جاں بحق افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
آئسولیشن وارڈ میں 5 مریض اور میڈیکل آئی سی یو میں 1 مریض جاں بحق ہوا۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق 5 مریضوں کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع جن میں چارسدہ، شانگلہ، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے، سے ہے۔
اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ آئسولیشن وارڈ میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
ایک شہری کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے سمیع اللّٰہ کا انتقال آکسیجن کی کمی سے ہوا، میرا بیٹا چلڈرن آئی سی یو وارڈ میں زیرِ علاج تھا۔
والد سمیع اللّٰہ نے کہا کہ حکومت واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دے۔