• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: کورونا وائرس کی مد میں کتنے فنڈز جاری، کتے خرچ؟


خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے صوبائی حکومت کی بڑی غفلت سامنے آگئی۔

صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 24 ارب روپے مختص کیے، جس میں سے صرف 1 ارب روپے جاری کیے گئے۔

صوبے میں جہاں اسپتالوں میں اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث اموات رونما ہورہی ہیں، وہاں 23 ارب فنڈز اب بھی درست انداز میں خرچ کے منتظر ہیں۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق 24 ارب مختص کردہ کورونا فنڈز میں سے صرف 1 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کو امداد کے طور پر وینٹی لیٹرز، کٹس اور ادویات بھی ملیں۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صرف ڈیڑھ کروڑ روپے کورونا فنڈز کی مد میں خرچ کیے گئے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے خیبرٹیچنگ اسپتال میں پیش آئے واقعے کو اسپتال انتظامیہ کی غفلت قرار دیا اور فنڈز سے اس کے تعلق کو مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا فنڈز کا مناسب استعمال ہورہا ہے، جس کا آڈٹ بھی کیا جاتا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی میں 4 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین