• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کو مُسکراہٹ بنانے سے دُنیا بدل سکتی ہے، طوبیٰ عامر

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی ایک شخص کو اپنی مُسکراہٹ بنالیں تو اُس سے ہماری دُنیا بدل سکتی ہے۔

حال ہی میں معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں سیدہ طوبیٰ عامر خوش نظر آرہی ہیں۔


انسٹاگرام پر اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سیدہ طوبیٰ عامر نے لکھا کہ ’کسی ایک شخص کو مُسکراہٹ بنانے سے دُنیا بدل سکتی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اُس ایک مُسکراہٹ سے شاید پوری دُنیا کو تو تبدیل نہیں کیا جاسکتا لیکن اُس شخص کی دُنیا ضرور بدل سکتی ہے۔‘

سیدہ طوبیٰ عامر نے اگلی پوسٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


اِس تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ ’خود کو کمال کے نہیں بلکہ گریس کے معیار پر فائز کرو۔‘

اِس سے قبل سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنے نکاح کی تیسری سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی۔


اُنہوں نے اِس تصویر کے کیپشن میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اللّہ پاک ہمارے رشتے کو مضبوط کرے اور ہمارے رشتے میں برکت عطا کرے آمین۔‘

سیدہ طوبیٰ عامر نے مزید لکھا تھا کہ’ماشااللّہ کہنا نہیں بھولنا۔‘

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اورسیدہ طوبیٰ عامر کے نکاح کو تین سال ہوگئے ہیں جبکہ دونوں کی شادی کی باقاعدہ تقریب کا اہتمام 16 نومبر 2018 کو کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی اہلیہ بُشریٰ عامر ہیں اور اُن کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

تازہ ترین