آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سیدہ طوبیٰ عامر نے عوام کو کونسے ماسک پہننے سے روکا؟

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے عوام کو پاکستان کے پرچم والے کسٹمائز ماسک پہننے سے روک دیا۔

اس حوالے سے سیدہ طوبیٰ عامر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کسٹمائز ماسک پہن رہے ہیں لیکن یہاں میرا ماننا یہ ہے کہ جس ماسک پر پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہو ہمیں وہ نہیں پہننا چاہیے۔‘

سیدہ طوبیٰ عامر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’آپ خود سوچیں کہ وہ ماسک استعمال ہونے کے بعد کہاں جاتا ہے؟

اُنہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آخر میں ہم ماسک استعمال کرکے اُسے کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں جس سے ہمارے پرچم کی بےحرمتی ہوتی ہے۔‘

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ نے کہا کہ ’اس بارے میں ذرا سوچیں اور اپنے وطن کے پرچم کی عزت و احترام کریں۔‘

سیدہ طوبیٰ عامر کے اس معنی خیز پیغام پر بڑی تعداد میں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے حمایتی ردعمل دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر لیاقت حسین کی طبیعت زیادہ بِگڑ گئی تھی جس کے بعد سے وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جبکہ اُن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیتھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید