وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی کچھ غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔
کالم نگاروں سے گفتگو میں وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں کہ ہماری ٹیم ڈیلیور نہ کرسکی۔
انہوں نے دوران گفتگو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس تاخیر سے جانے کو بڑی غلطی قرار دیا۔
عمران خان نےکہا کہ ہماری حکومت کی ایک غلطی یہ بھی ہے کہ ہم نے فوری طور پر ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم نے طویل المدتی منصوبے بنالیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشیران اور معاونین خصوصی سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشیران اور معاونین خصوصی کی تبدیلی کے حوالے سے ہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ہٹاکر معاشی ٹیم میں تبدیلی کرنا پڑی تو ہمارے پاس آپشن موجود ہیں۔