وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے تعلقات ختم کرنے کے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔
وزیر خارجہ او آئی سی ممالک سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فرانس سے تعلقات منقطع کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کی پٹیشن زیر بحث آئی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث لانے کی ہدایت کی تھی، عدالت نے عملدرآمد رپورٹ کل طلب کر رکھی ہے۔