• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا دورہ سیالکوٹ، 17 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان متوقع

وزیراعظم عمران خان کل سیالکوٹ کا دورہ کریں گے جہاں وہ شہر کے لیے 17 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نامور سیاسی شخصیت عثمان ڈار نے  بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل سیالکوٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سیالکوٹ کے لیے 17 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ 

انھوں نے بتایا کہ اس پیکیج کی مدد سے شہر میں کلین گرین پاکستان منصوبے کے تحت 5 نئے پارکس قائم کیے جائیں گے۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 4 لاکھ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ٹریفک ری انجینئرنگ منصوبہ شروع ہوگا۔

ساتھ ساتھ عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں اپنے حریف مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ 

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف میں اگر اخلاقی جرأت ہے تو استعفیٰ دیں اور مقابلہ کریں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن ملکی معیشت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے جلسے کر رہی ہے۔

تازہ ترین