• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کے الزامات کی تحقیق کیلئے کمیٹی قائم کی جائے، عثمان ڈار

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی عثمان ڈار پر لگائے گئےسنگین الزامات کے معاملہ پر عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا ہے جس میں خواجہ آصف کے الزامات کی تحقیق کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان اور مجھ پر جانی نقصان پہنچانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

تازہ ترین